نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن آج نئی دلّی کے وِگیان بھون میں بھارتی ٹیلی مواصلاتی سروس کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بھارتی ٹیلی مواصلاتی سروس کے 60 برس ہونے کے موقعے پر اس تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اس میں بھارتی ٹیلی مواصلاتی شعبے کی ترقی میں اس سروس کے تعاون کو اُجاگر کیا جائے گا۔
نائب صدر نئی دلّی کے یشو بھومی میں Rotary Tejas – Wings of Change تقریب کا بھی افتتاح کریں گے۔ Rotary چودہ لاکھ سے زیادہ پیشہ ور افراد اور کمیونٹی رہنماؤں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے، جو دنیا کو درپیش انسانوں کے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے وقف ہے۔×