January 2, 2026 10:39 AM | VP-TN VISIT

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن آج سے تمل ناڈو کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن آج سے تمل ناڈو کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ وہ چنئی اور وِلّور میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ چنئی میں ڈاکٹر ایم جی آر تعلیمی اور تحقیقی ادارے میں جلسہئ تقسیم اسناد کی سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ نائب صدر یہاں خطاب کریں گے اور کئی شعبوں میں ڈگری سرٹیفکٹ عطا کریں گے۔ بعد میں نائب صدر شہر میں رام ناتھ گوئنکا ساہتیہ سمان تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ کَل وِلّور میں ایک تقریب میں شامل ہوں گے۔×