نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن آج بہار کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ پٹنہ پہنچنے کے بعد جناب رادھا کرشنن آج صبح پٹنہ میں جے پرکاش گولامبر میں لوک نائک جے پرکاش نارائن کو گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ وہ پٹنہ میں ساہتیہ اکیڈمی کے ایک پروگرام Unmesh کے تیسرے اڈیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ ایشیا کی بڑی ادبی تقریبات میں سے ایک ہے، جہاں ملک اور بیرونِ ملک سے 600 سے زیادہ ادباء، فنکار اور تھیٹر کی معزز شخصیات 90 سے زیادہ زبانوں اور بولیوں کی نمائندگی کریں گی۔
نائب صدر جمہوریہ دوپہر کو مظفر پور کے کٹرا میں چامنڈا دیوی مندر میں پوچا ارچنا کریں گے۔ x