نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن آج اپوزیشن پارٹیوں سمیت مختلف پارٹیوں کے ایوان کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کریں گے، جو ایوانِ بالا کے چیئرمین کی حیثیت سے منتخبہ نمائندوں کے ساتھ اُن کی پہلی باضابطہ میٹنگ ہوگی۔
یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے موسمِ سرما کے اجلاس سے قبل ہو رہی ہے جو اگلے مہینے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ایوان کے رہنماؤں کے ساتھ نائب صدر کی باضابطہ میٹنگ میں آنے والے اجلاس کے دوران ایوان کا کام کاج خوش اسلوبی کے ساتھ چلانے کے معاملے پر بھی تبادلہئ خیال ہونے کی امید ہے۔
نائب صدر، کَل سیکریٹیریٹ راجیہ سبھا گئے اور وہاں مختلف اہلکاروں سے ملاقات کی نیز سیکریٹیریٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا، جس میں ایوان اور اُس کے ارکان کو legislative، انتظامی اور طریقہئ کار سے متعلق مدد فراہم کرنے میں اُس کا رول بھی شامل ہے۔x