January 23, 2026 3:00 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن ”پراکرم دِوَس“ منانے کیلئے اوڈیشہ کے ایک روزہ دورے پر آج صبح بھونیشور پہنچے۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن ”پراکرم دِوَس“ منانے کیلئے اوڈیشہ کے ایک روزہ دورے پر آج صبح بھونیشور پہنچے۔ پراکرم دِوَس نیتاجی سبھاش چندر بوس کا یومِ پیدائش ہے۔ اوڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبمپتی، وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی اور دیگر شخصیتوں نے ریاست کے پہلے دورے پر نائب صدرجمہوریہ کا، بیجوپٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر استقبال کیا۔

نائب صدرجمہوریہ، نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 129ویں یوم پیدائش کے موقع پر کٹک میں جانکی ناتھ بھون جائیں گے، جو نیتاجی کی جائے پیدائش ہے۔ وہ کٹک میں نیتاجی کی جائے پیدائش کے میوزیم کمپلیکس کے قریب ضلع ثقافتی عمارت کا بھی افتتاح کریں گے، جسے حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے۔×