نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن نے بھارت کی وراثت اور روحانی سفر کے تئیں جین فلسفے کی دین کو خراج تحسین پیش کیا۔ وہ آج کرناٹک کے ہاسن ضلع میں شَروَن بیلا گولا کے مقام پر جین مذہبی پیشوا آچاریہ شانتی ساگر مہاراج کی ایک یادگاری تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے جین مذہب کے عقائد، خاص طور پر عدم تشدد، ضبط و تحمل اور پرہیزگاری کی اہمیت کو اجاگر کیا، جن سے ہمارے معاشرے کی روحانی اقدار کو فروغ حاصل ہوا ہے۔
Site Admin | November 9, 2025 3:05 PM
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن نے بھارت کی وراثت اور روحانی سفر کے تئیں جین فلسفے کی دین کو خراج تحسین پیش کیا