December 10, 2025 2:34 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن نے آج سی راج گوپالا چاری کو اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن نے آج سی راج گوپالا چاری کو اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ راج گوپالا چاری ایک غیر معمولی ذہانت والی شخصیت، مجاہد آزادی اور ایک ایسے نظریے کے حامل تھے، جس میں بھارت کے عوام کی زندگی میں سدھار پیدا کیا۔ جناب رادھاکرشنن نے کہا کہ سی راج گوپالا چاری کی زندگی اُن سبھی کیلئے مشعل راہ ہے، جو اپنی ذہانت کے ساتھ ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔