December 10, 2025 2:30 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھان کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے یونیسکو کے ایک فیصلے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھان کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے یونیسکو کے ایک فیصلے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ رادھاکرشنن نے کہا کہ دیوالی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا ملک کے ہر شہری کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے تسلیم کئے جانے سے بھارت کے مالا مال ثقافتی ورثے کا اظہار ہوتا ہے اور بنی نوع انسانی کیلئے ایک پیغام ملتا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور دنیا بھر میں لوگ دیپاولی کو یونیسکو کی ثقافتی فہرست میں شامل کرنے سے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ دیپاولی کا بھارت کی ثقافت اور اقدار سے گہرا تعلق ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ملک کی تہذیب کی روح ہے۔