نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کو بے چینی کی شکایت کے بعد نئی دلّی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نائب صدر کو گزشتہ رات اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جناب دھنکھڑ کی حالت اب مستحکم ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نائب صدر کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ سے بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ محترمہ مرمو نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی بھی ان کی عیادت کیلئے آج ایمس اسپتال گئے۔ ان سے خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے ان کی اچھی صحت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
Site Admin | March 9, 2025 9:49 PM
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کو بے چینی کی شکایت کے بعد نئی دلّی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے