نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ کسی بھی آئین کی تمہید اس کی روح ہوتی ہے اور اسے بدلا نہیں جاسکتا ہے۔ نئی دلی میں ایک کتاب کی رسم اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکڑ نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران ایک ایسے وقت میں جب لوگوں کو عملی طور پر غلام بنا لیا گیا تھا بھارتی آئین میں تبدیلی کی گئی۔جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران آئین میں سوشلسٹ، سیکولر اور سا لمیت جیسے الفاظ کا اضافہ آئین کے معماروں کے ذہنی رویے کے ساتھ دھوکہ تھا۔
Site Admin | June 28, 2025 9:54 PM
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ کسی بھی آئین کی تمہید اس کی روح ہوتی ہے اور اسے بدلا نہیں جاسکتا ہے
