نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ہے کہ کوئی ملک اُس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اُس کے شہری، گہرائی کے ساتھ وطن پرستی کے پابند نہ ہوں۔ دلّی میں NCC یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کا افتتاح کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ بھارت کی ترقی کیلئے وطن پرستی، تنظیم اور ”ملک مقدم“ کے نظریے کی ضرورت ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے خاص طور پر کہا کہ ملک کی یکسر تبدیلی، پانچ ستونوں سماجی ہم آہنگی، سماج کی بالکل نچلی سطح پر وطن پرستی کی اقدار، ماحولیاتی بیداری، خودکفالت اور سماجی فرائض پر مبنی ہے۔
جناب دھنکھڑ نے عوام اور نوجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ بھارت کو زبردست ڈسپلن اور وقار والے ایک قابل فخر ملک میں یکسر تبدیل کرنے کیلئے اِن پانچ اصولوں پر عمل کریں۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہر نوجوان ذہن میں، اُسے دستیاب موقعوں سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہے۔اِس سال سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹس سے وابستہ دو ہزار 300 سے زیادہ کیڈٹس، یومِ جمہوریہ کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں 917 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ اس کیمپ کا اختتام اِس مہینے کی 27 تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے ساتھ ہوگا۔ یہ کیڈٹس بہت سی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے جن میں ثقافتی پروگرام اور ادارہ جاتی تربیتی مقابلے شامل ہیں۔
Site Admin | January 5, 2025 9:43 PM
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے دلّی میں NCC یومِ جمہوریہ کیمپ 2025 کا افتتاح کیا
