نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے سے ابھرنے والے چیلنج کے تناظر میں ملک کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد دیگر تمام باتوں سے بالاتر رہنا چاہئے۔ لکھنؤ میں ’’چنوتیاں مجھے پسند ہیں‘‘ نامی کتاب کا اجرا کرتے ہوئے انھوں نے دنیا بھر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر کی ستائش کی۔ اجرا شدہ یہ کتاب گورنر آنندی بین پٹیل کے ترغیبی سفر کی داستاں بیان کرتی ہے۔ اس موقع پر جناب دھنکھڑ نے نئے ٹیکس لگائے بغیر ریاستی معیشت کو تقریباً دوگنا کرنے کیلئے اترپردیش سرکار کی ستائش کی۔
Site Admin | May 1, 2025 9:49 PM
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے سے ابھرنے والے چیلنج کے تناظر میں ملک کو متحد رہنے کی ضرورت ہے