ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 24, 2025 9:48 AM | VP Bihar

printer

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج بہار کا دورہ کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج بہار کا دورہ کریں گے۔ نائب صدر، بھارت رتن یافتہ کرپوری ٹھاکر،  کے 101ویں یومِ پیدائش کے موقع پر بہار کے سمستی پور میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ یومِ پیدائش کی یہ تقریب کرپوری گرام میں منعقد کی گئی ہے جس میں بہار کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین Sabha Harivansh، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان، نائب وزراء اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا سمیت کئی معزز شخصیات شرکت کریں گی۔ اِس موقع پر سبھی مذاہب کا دعائیہ جلسہ بھی منعقد کیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ

VC -Dharmendra

بہار کے، سابق وزیراعلی کرپوری ٹھاکر کے یوم پیدائش کے موقع پر، نائب صدر جمہوریہ آج سمتی پور میں گوکل Phuleshwari کالج میں ایک میموریل لیکچر دیں گے۔ زراعت کے مرکزی وزیر مملکت اور کرپوری ٹھاکر کے بیٹے رام ناتھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی سادہ طرز زندگی کو دکھانے کے لیے، پروگرام کی جگہ پر ایک خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

جن نائک کے طورپر مشہور کرپوری ٹھاکر 24 جنوری 1924 کو Pitaunjhia میں پیدا ہوئے تھے اور انھوں نے 1970 کی دہائی میں دو مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ NDAحکومت کے سابق وزیراعلیٰ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر انھیں بعد از مرگ ملک کا سب اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتن سے سرفراز کیا گیا تھا۔

ایک غریب کنبے میں پیدا ہوئے آنجہانی کرپوری ٹھاکر صاف ستھری سیاست اور خاص طورپر تعلیم کے شعبے میں محروم اور پسماندہ طبقوں کی اصلاحات کے لیے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔