ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 15, 2025 2:26 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے بھارت رتن، معروف سائنسداں اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کو اُن کے یوم پیدائش پر یاد کیا

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارت رتن، معروف سائنسداں اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کو اُن کے یوم پیدائش پر یاد کیا۔ سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں نائب صدر رادھا کرشنن نے ڈاکٹر کلام کو ایک دور اندیش سائنسداں، حوصلہ فراہم کرنے والا رہنما اور ایک سچا محب وطن قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی انکساری، ہمدردی کے جذبے اور طلبا کے ساتھ اُن کی مستقل ملاقات نے انہیں انتہائی مقبول شخصیت بنادیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کلام بصیرت رکھنے والے شخص تھے، جنہوں نے نوجوانوں میں جوش پیدا کیا اور ملک کو بڑا خواب دیکھنے کی تحریک دی۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ اُن کی زندگی لوگوں کو یاد دلاتی ہے کہ انکساری اور سخت محنت کامیابی کی کنجی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اُن کے نظریے کے بھارت کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایک ایسا بھارت جو مستحکم، خود کفیل اور ہمدردی کے جذبے سے بھرپور ہو۔