October 7, 2025 9:31 PM

printer

نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے آج پارلیمنٹ ہائوس میں راجیہ سبھا کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے ایوان کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی

نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے آج پارلیمنٹ ہائوس میں راجیہ سبھا کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے ایوان کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ پچھلے مہینے راجیہ سبھا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب رادھا کرشنن کی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ یہ پہلی میٹنگ تھی۔ اس میٹنگ کا مقصد اس بات پر تبادلہ خیال کرنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کس طرح خوش اسلوبی اور منظم طریقے سے بحث ومباحثے کو فروغ دیا جائے اور کس طرح ایوان کی کارروائی کو کم سے کم رخنہ اور زیادہ سے بحث ومباحثے کے ساتھ خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے ممبران سے ان کے مشورے طلب کئے جائیں۔
راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جگت پرکاش نڈّا، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور ڈاکٹر ایل مروگن، کانگریس لیڈر پرمود تیواری، DMK کے لیڈر تیروچی شیوا، سماجوادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو، CPI(M) کے Jhon Brittas، اے جی پی کے بریندر پرساد Baishya، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، RML کے اُپیندر کشواہا اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔