ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 9:51 PM

printer

نائب صدرِ جمہوریہ کے عہدے کیلئے انتخاب کَل ہوگا۔ اِس انتخاب میں NDA کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن اور آئی این ڈی آئی اے بلاک کے امیدوار بی سُدرشن ریڈی کے درمیان مقابلہ ہے

نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کیلئے انتخاب کَل ہوگا۔ اِس انتخاب میں NDA کے امیدوار اور مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن اور آئی این ڈی آئی اے بلاک کے امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کے درمیان مقابلہ ہے۔ 
نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ممبران پر مشتمل الکٹورل کالج کے ذریعہ کیا جاتا ہے، نائب صدر کا چنائو واحد منتقلی ووٹ کے ذریعے متناسب نمائندگی کے نظام کے ذریعے ہوتا ہے۔ اس چنائو میں ووٹنگ ایک خفیہ بیلٹ کے ذریعہ ہوتی ہے۔ الکٹورل کالج کے ممبران اپنی پسند کے مطابق ووٹ دے سکتے ہیں۔ وہ کسی پارٹی Whip سے بندھے ہوئے نہیں ہیں۔ نائب صدر کے انتخاب کیلئے ڈالے جانے والے ہر ووٹ کی قیمت ہے۔ اس وقت لوک سبھا کے 542 ممبران اور راجیہ سبھا کے 239 ممبران ہیں۔ نائب صدر کیلئے ووٹنگ کَل صبح دس بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی شام 6 بجے کے بعد ہوگی۔ نائب صدر کا انتخاب پہلی بار پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہوگا۔نئی دلّی سے آنند کمار کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں محمد عمار
اِس سال جولائی میں جگدیپ دھنکھڑ کے صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد یہ انتخاب ہو رہا ہے۔