September 30, 2025 5:53 PM

printer

نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے بزرگ بی جے پی رہنما وجے کمار ملہوترا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے بزرگ BJP رہنما وجے کمار ملہوترا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وہ 93 سال کے تھے۔ اُن کا آج صبح نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال ہوا۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ وجے کمار ملہوترا ایک غیرمعمولی رہنما تھے اور وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لیتے تھے اور سبھی ان کا احترام کرتے تھے۔ جناب رادھا کرشنن نے یہ بھی کہا کہ عوامی زندگی اور کھیل کود کی انتظامیہ میں اُن کی بیش بہا خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔