October 4, 2025 3:19 PM

printer

نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مختلف مجاہدینِ آزادی کو، اُن کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے

نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مختلف مجاہدینِ آزادی کو، اُن کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مجاہدِ آزادی Tirupur Kumaran کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم محب وطن تھے اور اُن کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جو آنے والی نسلوں کیلئے باعث فیضان ہو گی۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے Shyamji Krishna Varma کو، اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے Shyamji Krishna Varma کو مادرِ ہند کا ایک عظیم سپوت قرار دیا اور اُن کی جرات اور اُن کی انتھک محنت، لگن اور جدوجہدِ آزادی کے دوران اُن کے غیر متزلزل جذبہ خدمت کی ستائش کی ہے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے بیرونِ ملک رہتے ہوئے انگلینڈ میں انڈیا ہاؤس قائم کرکے وہاں رہنے والے بھارتیوں میں قوم پرستی کا جذبہ بیدار کیا۔ جناب شاہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ Varma نے ویر ساورکر اور Madanlal Dhingra جیسے اپنے ساتھی مجاہدینِ آزادی کی فیصلہ کن حمایت کرکے، انہیں پُرجوش اور عظیم قوم پرست بنایا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔