نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ بھارت اب ایک خواب نہیں ہے بلکہ ایک ہدف ہے اور ملک اسے اپنے عزم کے ساتھ حاصل کرلے گا۔ آج صبح نئی دلی میں ترقی یافتہ بھارت 2047: نئے بھارت کا وژن 3.0کے موضوع پرمنعقدہ ایک کانکلیوسے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ بھارتی معیشت اور بنیادی ڈھانچے، ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے اور ڈجیٹل رسائی کی آئی ایم ایف، عالمی بینک اور عالمی اقتصادی فورم نے ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بھارت،سرمایہ کاری اورامکانات کے لئے ایک پسندیدہ مقام ہے۔ نائب صدرنے کہا کہ شفافیت اور جوابدہی نظام کا حصہ بن چکے ہیں اور کم سے کم وقت میں پچاس کروڑسے زیادہ افراد کو بینکنگ نظام سے مربوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے ووکل فارلوکل پربھی زوردیا۔ جناب دھنکھڑ نے لوگوں سے اپنی ضرورت کے مطابق وسائل کا استعمال کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وسائل کا بغیرسوچے سمجھے استعمال کرنے سے بچنا چاہئے اور ان کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔××
Site Admin | November 30, 2024 4:27 PM
نائب صدرجمہوریہ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ بھارت اب ایک خواب نہیں ہے بلکہ ایک ہدف ہے اور ملک اسے اپنے عزم کے ساتھ حاصل کرلے گا۔