ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

نئے سلسلے کی GST اصلاحات ملک کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو سہل بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

نئے سلسلے کی GST اصلاحات ملک کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو سہل بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اب عوام GST اصلاحات کا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، جو اِس مہینے کی 22 تاریخ سے نافذ ہو چکی ہیں۔

نئے ڈھانچے کے تحت متعلقہ GST کونسل نے 5، 12، 18 اور 28 فیصد کے 4 زمروں والے ٹیکس نظام کو اب 5 اور 18 فیصد کے 2 زمروں میں سہل بنا دیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے کہا ہے کہ کئی طرح کی اشیاء اور خدمات پر ٹیکس شرح کم ہونے سے لوگوں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔

نئے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت سرکار نے کوڑے کچرے کے Treatment پلانٹ کی خدمات پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا ہے۔ اِس سے آلودگی سے پاک ماحول قائم ہوسکے گا اور صنعتی علاقوں میں پائیدار ترقی کو تقویت حاصل ہوگی۔ GST شرحیں کم ہونے سے کوڑے کچرے کو الگ الگ کرنے، پلانٹ چلانے اور  رکھ رکھاؤ جیسے شعبوں میں گرین ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کسانوں کی مدد کرنے اور شمسی پمپ کو زیادہ کم خرچ بنانے کے لیے GST کونسل نے شمسی اور Wind آلات وغیرہ پر ٹیکس شرح 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردی ہے۔ اِس طرح سولر Cooker، سولر پاور جنریٹر، Wind Mills اور اِسی طرح کے بجلی کے جنریٹر سمیت مختلف آلات اور سامان پر اب 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔