کئی اشیاء پر GST کی شرح کم کئے جانے کے ساتھ اِس سال 22 ستمبر کو، جو GST بچت اُتسو شروع ہوا تھا، اُس سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ نئے سلسلے کی GST اصلاحات سے ناگا لینڈ کی معیشت کو کس طرح تقویت مل رہی ہے۔
حالیہ GST اصلاحات ناگالینڈ کی معیشت کو مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہیں۔ مختلف صنعتوں میں ٹیکس شرحوں کو معقول بنائے جانے سے ناگالینڈ میں سیاحت کے شعبے کو فائدہ ہوگا، جس میں ٹور آپریشن، ہوٹل اور Homestays شامل ہیں۔ اِس طرح ریاست میں ہوٹل میں ٹھہرنا اب کم خرچ ہوگیا ہے اور اِس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ ساڑھے سات ہزار روپے تک کے کرائے والے ہوٹل کے کمروں پر ٹیکس شرح 12 فیصد سے گھٹاکر پانچ فیصد کردی گئی ہے۔
نئی GST اصلاحات سے ناگالینڈ کی کافی کیلئے بھی نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور GST شرح کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے۔
اِن اصلاحات سے ناگالینڈ میں جامع ترقی، کاریگروں، کسانوں اور چھوٹے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے نئے مواقع سامنے آئے ہیں۔