December 29, 2025 2:28 PM

printer

نئے سال کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں، دہلی ٹریفک پولیس نے پورے قومی راجدھانی خطے میں روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور شراب پی کر گاڑی چلانے سے ہونے والے سڑک حادثوں کو روکنے کیلئے نفاذ سے متعلق اقدامات کو تیز کردیا ہے

نئے سال کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں، دہلی ٹریفک پولیس نے پورے قومی راجدھانی خطے میں روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور شراب پی کر گاڑی چلانے سے ہونے والے سڑک حادثوں کو روکنے کیلئے نفاذ سے متعلق اقدامات کو تیز کردیا ہے۔

سینئر افسران ذاتی طور پر نفاذ سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں اور حساس مقامات پر اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

اِن جائزوں کے دوران، تیز رفتار سے گاڑی چلانے کیلئے تقریباً 14 ہزار E-Challans اور سگنل توڑنے کیلئے 5 ہزار سے زیادہ E-Challans جاری کیے گئے ہیں۔

دہلی پولیس نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کا جشن پوری ذمہ داری سے منائیں اور شراب پی کر گاڑی چلانے سے سختی سے پرہیز کریں، ٹریفک ضابطوں پر عمل کریں اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔