October 25, 2025 9:46 AM | GST Reforms Housing

printer

نئی GST شرحوں سے ہاؤسنگ کے شعبے میں کٹوتی کے بعد شہریوں کو مل رہی مدد پر آج خصوصی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

22 ستمبر سے شروع ہوئے GST بچت اُتسَو کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کئی شعبوں میں GST کی شرح میں کٹوتی سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ نئی GST شرحوں سے ہاؤسنگ کے شعبے میں کٹوتی کے بعد شہریوں کو مل رہی مدد پر آج خصوصی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے بدولت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس سے ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے کو تقویت مل رہی ہے۔ سنگِ مرمر اور گرینائٹ بلاکس پر لگنے والے GST کی شرح کو 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے Finishing اور فرش کے کام کی لاگت میں کمی آئی ہے۔ اسی طرح سیمنٹ پر GST کو 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے تعمیرات کی مجموعی لاگت میں کمی آئی ہے۔ پرائیویٹ ریئل اسٹیٹ ڈویلپرس کے نمائندوں کی اعلیٰ ترین تنظیم کے چیئرمین جسمت Vidiya نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ GST میں کی گئی کٹوتی سے تعمیراتی اشیاء سستی ہوئی ہیں، جس سے ریئل اسٹیٹ کے شعبے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

GST اصلاحات ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو نہ صرف قابلِ دسترس بنا رہی ہیں، بلکہ تعمیراتی شعبے میں پائیدار طریقہئ کار کو بھی فروغ دے رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔