نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس AIIMS نے کہا ہے کہ گزشتہ13 مہینے میں ادارے کے جرّاحی کے محکمہ نے ایک ہزار سے زیادہ روبوٹک سرجری کیے ہیں، جس سے ملک میں سرجری کے ذریعے دیکھ بھال کے طریقہ کار میں خاطر خواہ پیش رفت کی نشان دہی ہوتی ہے۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرّاحی کے شعبے کے سربراہ پروفیسر Sunil Chumber نے کہا کہ روایتی اوپن سرجری کے مقابلے میں روبوٹک سرجری نے آپریشن کے بعد ہونے والے درد کو 50 فیصد کم کر دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو مریض روبوٹک سرجری کے عمل سے گزرتے ہیں۔ انہیں اسپتال میں 30 فیصد کم ٹھہرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے اُن کے حفظانِ صحت کی لاگت بھی کم ہو جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کم سے کم چیرا لگانے کے طریقہ کار کے استعمال کی وجہ سے جرّاحی کے مقام پر 40 فیصد تک انفیکشن کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
آکاشوانی نیوز سے خصوصی طور سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسرChumber نے کہا کہ یہ روبوٹک سرجری، سرجنوں کو بے مثال طریقہ کار اور درستگی کے ساتھ پیچیدہ عمل انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔
Site Admin | January 20, 2026 9:40 PM
نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس AIIMS نے کہا ہے کہ گزشتہ13 مہینے میں ادارے کے جرّاحی کے محکمہ نے ایک ہزار سے زیادہ روبوٹک سرجری کیے ہیں