نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS نے اپنے، ہنرمندی، ای۔لرننگ اور ٹیلی میڈیسن SET مرکز میں جدید ترین da Vinci Surgical Robot
کا افتتاح کیا۔ یہ بھارت میں Robotic سرجری تربیت کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ملک کے کسی سرکاری میڈیکل کالج میں تربیت کے لیے da Vinci نظام کی یہ پہلی تنصیب ہے۔ یہ نیا روبوٹِک پلیٹ فارم Intutive سرجیکل نے ایک مفاہمت نامے کے تحت فراہم کیا ہے۔
AIIMS کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سری نواسن نے اِس موقع پر کہا کہ اس نئے مرکز سے سرجیکل اختراع میں ادارے کے رول کی اہمیت میں اضافہ ہوگا، جس سے کہ روبوٹِک سرجری کی تربیت بھارت میں ہی لی جا سکے گی جو اِس سے پہلے محض بیرونِ ملک مہیا تھی۔
Site Admin | September 12, 2025 3:13 PM
نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS نے اپنے، ہنرمندی، ای۔لرننگ اور ٹیلی میڈیسن SET مرکز میں جدید ترین da Vinci Surgical Robot کا افتتاح کیا
