نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں آج سرکاری نشریاتی خدمات کا دن منایا گیا۔ اِس موقع پر پرسار بھارتی کے چیئرمین نوونیت کمار سہگل، آکاشوانی کے ڈائریکٹر جنرل راجیو کمار جین اور دور درشن کے ڈائریکٹر جنرل K ستیش Namboodiripad نے آکاشوانی میں مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔ 12 نومبر 1947 کو آکاشوانی پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے تاریخی خطاب کی یاد میں ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے۔ باپو اسٹوڈیو میں کئی فن کاروں نے مہا تما گاندھی کے پسندیدہ نغموں کو پیش کرکے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
باپو اسٹوڈیو، آکاشوانی بھون کے احاطے میں واقع ہے جہاں بابائے قوم مہاتما گاندھی، اُن پریشان حال بھارتیوں کیلئے ایک پیغام نشر کرنے آئے تھے، جو ملک کی تقسیم کے بعد پاکستان سے بے گھر ہوکر، کروکشیتر میں رہ رہے تھے۔
آکاشوانی کے رول کی ستائش کرتے ہوئے پرسار بھارتی کے چیئرمین نوو نیت سہگل نے کہا کہ آکاشوانی، 1947 کے دو سب سے اہم نشریات کے ساتھ سرکاری نشریاتی خدمات کی وراثت کو جاری رکھے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا خطاب مہاتما گاندھی کا تھا، جبکہ دوسرا خطاب سردار ولبھ بھائی پٹیل کا تھا، جو بھارتی یونین میں راجہ رجواڑوں کی شمولیت کا اعلان سے متعلق تھا۔ انہوں نے سرکاری نشریاتی خدمات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر وہاں کے ملازمین کی ستائش بھی کی۔اس موقع پر مہا تما گاندھی کی Speech اور بھجن بھی نشر کیے گئے۔
Site Admin | November 12, 2025 9:44 PM
نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں آج سرکاری نشریاتی خدمات کا دن منایا گیا