نئی دلّی کے اِندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے ٹرمِنل-دو کی تجدید کاری کے بعد، اِس کو 26 اکتوبر کو پھر سے کھول دیا جائے گا۔ اِس سال اپریل میں اِس ٹرمِنل کو تجدید کاری کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ دلّی بین الاقوامی ایئرپورٹ لمیٹڈ (DIAL) نے ایک بیان میں بتایا کہ اِس ٹرمنل میں اب پُر کشش ڈیزائن اور مسافروں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اِس میں مسافروں کی بورڈنگ کے لیے خودکار ڈاکنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ 6 راہ داریاں ہوں گی، جو ملک میں اپنی طرح کی پہلی ٹیکنالوجی ہے۔
Site Admin | September 15, 2025 3:04 PM
نئی دلّی کے اِندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے ٹرمِنل-دو کی تجدید کاری کے بعد، اِس کو 26 اکتوبر کو پھر سے کھول دیا جائے گا
