کرکٹ میں، نئی دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹ سے ہرادیا۔ اس طرح بھارت نے دو میچوں کی یہ سیریز دو-صفر سے جیت لی ہے۔
بھارت کو یہ میچ جیتنے کیلئے دوسری اننگز میں 121 رن بنانے تھے اور اُس نے تین وکٹ کھوکر یہ نشانہ حاصل کرلیا۔
اس سے قبل آج صبح کھیل کے آخری دن بھارت نے اپنے کَل کے اسکور ایک وکٹ پر 63 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 518 رن کا بڑا اسکور بناکر اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 248 رن کے اسکور پر آؤٹ کرنے کے بعد فالو آن کرایا تھا اور ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 390 رن بنائے تھے۔×