نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، AIIMS نے دل کا دورہ پڑنے کے دوران استعمال ہونے والے نئے اور جدید ’سوپر نوا اسٹینٹ‘ کے بھارت کے پہلے کلینیکل ٹرائل مکمل کر لیے ہیں۔ AIIMS نے بتایا کہ ’سوپر نوا اسٹینٹ‘ ملک کے مریضوں کی بڑی آبادی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں مغربی ممالک مقابلے نوجوانوں میں دل کے دورے عام ہو گئے ہیں۔
AIIMS نے مزید کہا کہ یہ گھریلو کلینیکل ٹرائلز کی بنیاد پر منظور کیا گیا دل کے دورے کے علاج میں استعمال ہونے والا بھارت کا پہلا طبّی آلہ ہوگا۔ ادارے کے مطابق ’سوپر نوا اسٹینٹ‘ کے ذریعے جنوب مشرقی ایشیاء میں پہلے ہی 300 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔
میڈیکل ادارے نے مزید کہا کہ ’سوپر نوا اسٹینٹ‘ اب بھارت میں ہی بنایا جائے گا، جس سے ہر سال دل کے دورے کے شکار ہونے والے 17 لاکھ سے زیادہ شہریوں کی امید جاگی ہے۔ ×