August 1, 2025 9:45 PM

printer

نئی دلّی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت کی دفاعی اور توانائی کی ضروریات کا تعین صرف قومی مفاد اور مارکیٹ کے نشیب وفراز سے ہی ہوتا ہے

وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی دفاعی ضرورتوں کا حصول پوری طرح سے قومی سلامتی کی ضروریات اور اسٹریٹجک جائزوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج نئی دلّی میں دفاعی سازو سامان کی خرید سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ توانائی کے حصول سے متعلق ترجمان نے بتایا کے نئی دلی بازار کی پیشکش اور موجودہ عالمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے طے کرتا ہے۔
بھارت اور روس تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مختلف ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میرٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور انھیں کسی تیسرے ملک کے زاویے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
انھوں نے زور دیکر کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور یہ وقت کی کسوٹی پر پوری طرح کھرے اترے ہیں۔ جناب جیسوال نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات، جمہوری اقدار اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر قائم جامع عالمی اسٹریٹجک شراکتداری ہے۔ جناب جیسوال نے مزید کہا کہ بھارت-امریکہ شراکتداری کئی طرح کے بدلاؤ اور چیلنجوں سے گزر چکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔