July 30, 2025 10:07 PM

printer

نئی دلّی نے بھارت پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان کا نوٹس لیا ہے

بھارت نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ یکم اگست سے دو طرفہ تجارت میں بھارت پر 25 فیصد محصول عائد کرنے کے بیان کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ آج کامرس اور صنعت کی وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس بیان کے مضمرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ حکومت، قومی مفاد کے تحفظ کی خاطر ہر ممکن اقدام اٹھائے گی جیساکہ دیگر تجارتی معاہدوں کے معاملے میں ہوتا آیا ہے، جن میں برطانیہ کے ساتھ ہوا حالیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ شامل ہے۔ وزارت نے کہا کہ بھارت اور امریکہ ایک منصفانہ متوازن اور باہمی مفاد پر مبنی دو طرفہ تجارتی معاہدے کو شکل دینے کیلئے گذشتہ کئی مہینوں سے مذاکرات کررہے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔