January 5, 2026 9:37 PM

printer

نئی دلّی نے، ایران میں جاری مظاہروں کے تناظر میں، بھارتی شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے اور ضروری احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے

وزارت خارجہ نے آج سفر سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں بھارتی باشندوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حالیہ صورتحال کے مدنظر ایران کیلئے غیر ضروری سفر نہ کریں۔ یہ ایڈوائزری آئندہ نوٹس تک لاگو رہے گی۔ ایران میں اِس وقت موجود بھارتی باشندے اور بھارت نژاد افراد کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ انتہائی محتاط رہیں اور احتجاج اور مظاہروں کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ وزارت نے اُن پر زور دیا ہے کہ وہ خبروں کے ساتھ ساتھ تہران میں بھارتی سفارت خانے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلس پر قریبی نظر رکھیں۔ جو بھارتی باشندے ایران میں ریسیڈنٹ ویزا پر رہ رہے ہیں انھیں صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنا اندراج بھارتی سفارتخانے میں کرائیں، اگر انھوں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔