نئی دلّی میں منعقدہ عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت نے 22 تمغوں کے ساتھ اپنی مہم کا اختتام کیا۔ اِن میں سونے کے 6، چاندے کے 9 اور کانسے کے 7 تمغے شامل ہیں۔ مقابلوں کے آخری دن جواہرلال نہرو اسٹیڈم میں 7 بھارتی کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے۔ اِس ایڈیشن میں، بھارت کی سِمرن شرما نے 200 میٹر کے T-12 اور پریتی پال نے 100 میٹر کے T-35 زمرے میں چاندی کے تمغے جیت کر چیمپئن شپ کے اپنے دوسرے تمغے حاصل کیے۔
وہیں پیرالمپک چیمپئن نَودیپ نے بھالا پھینک کے F-41 زمرے میں چاندی کا اور سندیپ نے 200 میٹر کے T-44 زمرے میں کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔×