ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 5, 2025 2:42 PM

printer

نئی دلّی میں عالمی پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں بھارت نے 18 تمغے جیت کر اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

بھارت کے پیرا ایتھلیٹس نے نئی دلّی میں ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں اب تک کے سب سے زیادہ تمغے جیتنے کو یقینی بنا لیا ہے۔ یہ چمپئن شپ آج ختم ہورہی ہے۔ بھارت نے اب تک سونے کے چھ تمغوں سمیت 18 تمغے جیتے ہیں۔ ایکتا Bhayan نے کَل بھارت کیلئے 18واں تمغہ جیتا۔ پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے Navdeep آج اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
نئی دلّی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں جاری اِن مقابلوں کے آج آخری دن بھارت سات تمغے جیت سکتا ہے۔ پیرا ایتھلیٹکس عالمی چمپئن شپ میں بھارت کی یہ بہترین کارکردگی ہے۔ جاپان کے Kobe میں 2024 کی چمپئن شپ میں بھارت نے 17 تمغے حاصل کئے تھے۔