September 28, 2025 9:43 PM

printer

نئی دلّی میں عالمی ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اس کے دوران سرمایہ کاری کے ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کے وعدے کئے گئے ہیں

چار دن سے جاری ورلڈ فوڈ انڈیا 2025، آج ختم ہوگیا، جس میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا عہد کیا گیا۔ بھارت کے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے میں یہ سب سے بڑے اعلانات میں سے ایک ہے۔ اِس موقع پر 26 سرکردہ گھریلو اور بین الاقوامی کمپنیوں نے مفاہمت کے اقرار نامے پر دستخط کیے۔ ایک بیان میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت نے کہا ہے کہ اِن سمجھوتوں سے 64 ہزار سے زیادہ افراد کو براہ راست روزگار ملنے اور 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو روزگار کے بالواسطہ مواقع حاصل ہونے کی امید ہے۔ وزارت نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ سرمایہ کاری کے سلسلے میں پورے ملک میں مختلف شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔