اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ بوتھ سطح کے افسران ملک میں انتخابی جمہوریت کے بنیادی ستون ہیں۔ آج نئی دلی میں جمہوریت اور چناؤ کے بندوبست سے متعلق بھارت کی بین الاقوامی کانفرنس IICDEM دو ہزار چھبیس سے خطاب کرتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ بھارت مادرِ جمہوریت ہے۔ لہٰذا ہر اہل ووٹر کو شامل کرتے ہوئے شفاف اور درست ووٹر فہرستوں کی تیاری جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔x
کانفرنس کے دوران ملک کے قدیم جمہوری نظام کو اجاگر کرتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ بھارت جمہوریت کا سرچشمہ ہے۔ انھوں نے مندوبین سے کہا کہ وہ کانفرنس کے پس منظر میں نظر آنے والے Stupa اور Ashoka ستون پر توجہ دیں، جو تقریباً چھ سو قبل مسیح کے زمانے سے تعلق رکھنے والے جمہوری فکر کی ابتدائی بنیادوں سے وابستہ سمجھے جاتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کانفرنس کے پس منظر میں Atharva وید کا ایک سنسکرت بھجن بھی شامل ہے، جو موجودہ عہد سے ایک ہزار سال سے زیادہ پرانا ہے اور جس میں گاؤں کی سمیتیوں اور کمیٹیوں کا ذکر ملتا ہے۔x