اڑسٹھویں قومی نشانے بازی چیمپئن شپ مقابلوں میں اولمپک میں دوہری میڈل یافتہ منو بھاکڑ اور ISSF عالمی کپ فائنل 2025 میں سونے کا تمغہ جیتنے والی سِمرن پریت کور برار نے سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں نے آج نئی دلّی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں اِس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ منو بھاکڑ نے خواتین کے سینئر25 میٹر اسپورٹس پسٹل زمرے میں، جبکہ سمرن پریت کور برار نے خواتین کے جونیئر 25 میٹر اسپورٹس پسٹل زمرے میں سونے کے تمغے جیتے۔فائنل میں منو نے 36 نشانے لگائے اور وہ چاندی کا تمغہ جیتنے والی کرناٹک کی دِویا TS سے آگے رہیں۔ انجلی چودھری نے کانسے کا تمغہ جیتا۔خواتین کے جونیئر 25 میٹر اسپورٹس پسٹل زمرے کے فائنل میں سمرن پریت کور برار نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے 39 نشانے لگائے اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
Site Admin | December 15, 2025 9:40 PM
نئی دلّی میں جاری قومی نشانے بازی چیمپئن شپ میں منو بھاکڑ اور سمرن پریت کور برار نے خواتین کے 25 میٹر اسپورٹس پسٹل مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتے ہیں