نئی دلّی میں جاری عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت نے، کَل 4 تمغے جیتے، جن میں سونے کے دو اور کانسے کے دو تمغے شامل ہیں۔ اِس طرح اُس کے تمغوں کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
بھارت کے پیرا ایتھلیٹ نِشاد کمار نے مردوں کے ہائی جمپ T47 زمرے میں اپنا پہلا سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
سِمرن شرما نے خواتین کے 100 میٹر T12 Sprint مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔
دوسری طرف پردیپ کمار نے مردوں کے Discuss Throw F64 مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا اور پریتی پال نے بھی خواتین کے 200 میٹر T35 مقابلے میں کانسے ایک تمغہ حاصل کیا۔
اِس طرح بھارت کی پوزیشن چوتھے نمبر پر ہے۔ اُس کے پاس سونے کے چھ، چاندی کے پانچ اور کانسے کے چار تمغے ہیں۔
برازیل 37 تمغے حاصل کر کے سرِ فہرست ہے۔ ×