ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 13, 2025 9:53 AM | BJP CEC Meeting

printer

نئی دلّی میں بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ، بہار انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم کے NDA کے اعلان کے بعد منعقد کی گئی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی CEC نے کَل رات نئی دلّی میں پارٹی صدر دفتر میں ایک میٹنگ منعقد کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد بہار اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی اور امیدواروں کی فہرست کو قطئی شکل دینا تھا۔

بی جے پی CEC کی میٹنگ، بہار انتخابات کے لیے، NDA کی سیٹوں کی تقسیم کے اعلان کے بعد منعقد کی گئی ہے۔ برسر اقتدار NDA نے کَل بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا تھا۔

NDA، اپوزیشن ’اِنڈی اتحاد‘ سے مقابلہ کرے گا۔ یہ اتحاد تیجسوی یادو کی قیادت والے راشٹریہ جنتا دَل RJD، کانگریس، CPI-ML لبریشن، CPI، CPI-M اور مُکیش ساہنی کی قیادت والی وِکاس شیل انسان پارٹی VIP پر مشتمل ہے۔ اِنڈی اتحاد کو ابھی سیٹوں کی تقسیم کا اپنا فارمولا طے کرنا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 6 نومبر اور 11 نومبر کو کرائے جائیں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی  جائے گی۔×