ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 15, 2025 9:36 PM

printer

نئی دلّی میں آج شام ہمایوں مقبرے کے نزدیک ایک درگاہ کی دیوار منہدم ہوجانے کے حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی

نئی دلّی میں آج شام ہمایوں مقبرے کے نزدیک ایک درگاہ کی دیوار منہدم ہوجانے کے حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ دلّی پولیس کے جوائنٹ کمشنر سنجے جین نے میڈیا کو بتایا کہ دیوار ڈھہ جانے سے تقریباً 10 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس، آگ بجھانے والا محکمہ اور دیگر محکموں نے مذکورہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر راحت اور بچاؤ کی کارروائی شروع کر دی۔اس دوران جنوب-مشرقی دلّی کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر Sravan Bagaria نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور بھارتی محکمۂ آثارِ قدیمہ کے زیر انتظام درگاہ میں اگر کوئی غیر قانونی طور پر رہتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں