نریندر مودی حکومت کی جانب سے متعدد شعبوں میں جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کرنے کے بعد 22 ستمبر کو جی ایس ٹی بچت اتسو شروع ہوا تھا، جس سے ملک بھر میں شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ کس طرح اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات سے ریاست منی پور کی معیشت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔
نئی جی ایس ٹی اصلاحات کا مقصد شمولیت والی ترقی کو فروغ دینا اور منی پور کے دستکاروں، کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو اقتصادی راحت فراہم کرنا ہے۔
نئے ٹیکس نظام کے تحت Coffee کے پیکٹ پر ٹیکس کی شرح میں 18 فیصد سے 5 فیصد تک کی کمی آگئی ہے، جس سے ریاست کی Coffee صنعت کو کافی راحت ملی ہے۔
GST 2.0 کے تحت ٹیکس میں اہم کمی کے پیش نظر Senapati, Ukhrul اور Chandel جیسے ضلعوں میں، جو Coffee کی کھیتی کے اہم Hub مانے جاتے ہیں، بہت فائدہ پہنچ رہا ہے کیونکہ ٹیکس میں کمی کے باعث اس شعبہ میں ڈبہ بندی، پیکیجنگ، اور Distribution کے نیٹ ورک میں روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
اسی طرح ڈبہ بندی خوراک جیسے اچار، بانس کی ٹہنیاں، خمیری اشیاء، سبزیاں وغیرہ پر بھی جی ایس ٹی کی شرح میں 12 فیصد سے پانچ فیصد کی کمی کی گئی ہے۔