نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے چھت کے اوپر شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کی اختراعات کو تیز کرنے کے لیے اختراعی پروجیکٹس اسٹارٹ اپ چیلنج شروع کیا ہے۔ اس منفرد قومی اختراعی چیلنج کا مقصد بھارت میں چھتوں پر شمسی توانائی کے ایکو نظام کے لیے اہم حل کی شناخت کرنا اور اس عمل میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اسٹارٹ اپ چیلنج چار کلیدی زمروں قابل استطاعت، استحکام، شمولیت اور ماحولیاتی پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارت میں اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپس سے درخواستیں طلب کرتا ہے۔
منتخب اختراع کار کل دو کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامی زمرے کے لیے مقابلہ کریں گے، جس میں پہلا انعام 1 کروڑ روپے، دوسرا انعام 50 لاکھ روپے، تیسرا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ 5-5 لاکھ روپے کے 10تشجیعی انعامات شامل ہیں۔
اسٹارٹ اپ انڈیا کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ اس چیلنج میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست ہے۔×