نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلادجوشی نے کہا ہے کہ اس سال بھارت کی ہوا سے تیار کی جانے والی توانائی کی صلاحیت میں دس اعشاریہ پانچ فیصدسے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 51 اعشاریہ پانچ گیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ برس یہ محض46 اعشاریہ چار دو فیصد تھی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے کہا کہ اس صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ہی، ملک خودکفالت کی جانب گامزن ہے اور اس میں جدت طرازی، گرین ٹکنالوجی اور آب و ہوا کے لئے سازگار ترقی کا ایک اہم رول ہے۔ ہوا کے عالمی دن کے موقع پر جناب جوشی نے کہا کہ بھارت کے قابل تجدید توانائی کے شعبے نے بے مثال ترقی کی ہے۔ شمسی توانائی سے لے کر ہوا سے حاصل ہونے والی توانائی تک، ملک ایک زیادہ تابناک اور آب و ہوا کے لئے زیادہ سازگار کے مستقبل کے لئے راہ ہموار کررہا ہے۔