February 24, 2025 9:23 PM

printer

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے آج کہا ہے کہ بھارت کا مقصد سال 2030 تک 500 گیگاواٹ کی صلاحیت کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے ہر سال قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت میں 50 گیگاواٹ تک کا اضافہ کرنا ہے

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے آج کہا ہے کہ بھارت کا مقصد سال 2030 تک 500 گیگاواٹ کی صلاحیت کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے ہر سال قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت میں 50 گیگاواٹ تک کا اضافہ کرنا ہے۔ جناب جوشی نے بتایا کہ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی گھر یوجنا نے 9 اعشاریہ پانچ لاکھ سے زیادہ تنصیبات کے ساتھ ایک سنگِ میل کو پار کرلیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک نے قابل تجدید توانائی کی کُل صلاحیت میں 220 گیگاواٹ کا شاندار نشانہ حاصل کرلیا ہے، جس میں 100 گیگاواٹ شمسی توانائی سے حاصل کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔