اگلے دور کی GST اصلاحات سے صارفین اور تاجروں دونوں کو راحت ملی ہے۔ نئی اصلاحات کے تحت چار زمروں پانچ فیصدی، بارہ فیصدی، اٹھارہ فیصدی اور اٹھائیس فیصدی ٹیکس پر مبنی نظام کو دو زمروں پانچ اور اٹھارہ فیصدی کردیا گیا ہے۔
مہاراشٹر کے پونے ڈسٹرکٹ کے جناب Ulhas Joshi، جو Otter Controle India کے مینیجنگ ڈائرکٹر ہیں، انھوں نے کہا کہ گھریلو اور صنعتی مصنوعات پر GST میں کٹوتی سے مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں معیشت مستحکم ہوتی ہے۔