میگھالیہ حکومت نے رگھووَنشی قتل معاملے کے تناظر میں سبھی Home Stays تفریح گاہوں اور یہاں تک کے زمین مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ سبھی وزیٹرس کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کریں۔ سیاحت کے وزیر مملکت Paul Lyngdoh نے بتایا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سبھی رہائش فراہم کرنے والی یونٹوں کیلئے اب سیاحتی ایپ کے ذریعہ مہمانوں کو رجسٹر کرانا لازمی ہے، 60 فیصد سے زیادہ رہائش فراہم کرنے والے یونٹس، مذکورہ ایپ کا پہلے ہی استعمال کررہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے، اُن سیاحوں کو کرائے پر پرائیویٹ گاڑیاں دینے پر بھی حال ہی میں پابندی عائد کردی ہے، جو خود سے ڈرائیو کرنا چاہتے ہیں۔×
Site Admin | June 18, 2025 2:59 PM
میگھالیہ حکومت نے رگھووَنشی قتل معاملے میں تفریح گاہوں اور زمین مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ سبھی وزیٹرس کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کریں۔
