میکسیکو میں کَل جزیرہ نماء Yucatan میں ایک سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ Merida اور Campeche کے درمیان شاہراہ پر پیش آنے والے اِس حادثے میں ایک ٹریلر، ایک کار اور ایک ٹیکسی میں سوار سبھی افراد ہلاک ہوگئے۔ Yucatan کے گورنر نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اِس دردناک حادثے سے متاثرہ کنبوں کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا اور مدد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور صحت سے متعلق خدمات فوری طور پر فراہم کرنے کے لیے صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔
Site Admin | September 14, 2025 2:18 PM
میکسیکو میں کَل جزیرہ نماء Yucatan میں ایک سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے