میکسیکو میں ایک مسافر ریل گاڑی کے پٹری سے اُترنے سے 13 افراد کی موت ہوگئی اور 98 دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق، اِس ریل گاڑی میں 250 مسافر سوار تھے۔
Mexican Navy نے عملے کے 360 اہلکاروں، ایمبولینسز، فضائی مدد، گاڑیاں اور ایک ڈرون بھی راحت بچاؤ کارروائیوں کیلئے تعینات کیا ہے اور اِس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ صدر Claudia Sheinbaum نے افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔