سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے دلّی میں آج نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران آپریشن سندور کے سلسلے میں مسلح افواج کے تئیں اپنی متفقہ یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ آج شام نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او BVR سبرامنیم نے کہا کہ پہلگام میں جو کچھ ہوا اُس پر بہت غم و غصہ پایا جاتا تھا اور ہر ایک نے دفاعی افواج کے کردار اور حوصلے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ٹیم انڈیا کی مضبوطی کی ضرورت ہے، جس کا اظہار آپریشن سندور کے دوران ہوا۔
جناب سبرامنیم نے کہا کہ 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے 31 نے نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی۔ جناب سبرامنیم نے کہا کہ گورننگ کونسل کی میٹنگ میں ریکارڈ شرکت دیکھی گئی۔ اس میں وکست راجیہ اور وکست بھارت کے موضوع پر توجہ کی گئی۔ تقریباً 17 ریاستوں نے اپنا ترقیاتی وژن تیار کرلیا ہے یا اُسے قطعی شکل دے رہی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ڈاٹا کے مطابق بھارت، اب چار کھرب ڈالر کے ساتھ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے اور یہ اِس کی ترقی کا ایک اہم ترین موڑ ہے۔
Site Admin | May 24, 2025 9:54 PM
میٹنگ کے دوران، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے آپریشن سندور کے تعلق سے مسلح افواج کی حمایت کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا