صنعتی پیداوار سے متعلق انڈیکس IIP میں اس سال ستمبرمیں سالانہ کی بنیاد پر بھارت کی صنعتی پیداوار میں چار فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ اس میں مینوفیکچرنگ شعبے کا اہم رول رہا۔ اعدادوشماراورپروگرام کے نفاذکی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق IIP کے تین اہم عناصر میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چار اعشاریہ آٹھ اور بجلی کی لاگنگ میں تین اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ البتہ کانکنی کے شعبے میں صفر اعشاریہ چار فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔
Site Admin | October 28, 2025 9:27 PM
مینوفیکچرنگ میں بہتری کے سبب بھارت کی صنعتی پیداوار میں ستمبر میں چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے